
امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز کیلیے نئی مشکل
امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز تارکین وطن کے لیے بری خبر ہے کہ انتظامیہ نے 60 دن گریس پیریڈ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ جمعرات کو آن لائن جاری ہونے والے ا
Key Takeaways
- →امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز تارکین وطن کے لیے بری خبر ہے کہ انتظامیہ نے 60 دن گریس پیریڈ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ جمعرات کو آن لائن جاری ہ
Key Takeaways
- امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز تارکین وطن کے لیے بری خبر ہے کہ انتظامیہ نے 60 دن گریس پیریڈ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ جمعرات کو آن لائن جاری ہ
امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز تارکین وطن کے لیے بری خبر ہے کہ انتظامیہ نے 60 دن گریس پیریڈ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
جمعرات کو آن لائن جاری ہونے والے ایک سرکاری نوٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 60 دن کی اس مہلت (گریس پیریڈ) کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے جو H-1B ویزا پر موجود ہنرمند کارکنوں سمیت بعض تارکینِ وطن کو ملازمت ختم ہونے کے بعد امریکا میں قیام کرنے اور نیا اسپانسر تلاش کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے ‘فیڈرل رجسٹر’ میں شائع کی گئی اس مجوزہ ضابطہ تبدیلی کے تحت، H-1B اور دیگر مخصوص عارضی ورک ویزا رکھنے والوں کو ملازمت ختم ہوتے ہی ملک چھوڑنا پڑے گا۔
یہ اقدام ان بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے ایک ممکنہ دھچکا ثابت ہو سکتا ہے جو غیر ملکی کارکنوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ H-1B پروگرام کے تحت ہر سال 65,000 ویزے جاری کیے جاتے ہیں، جب کہ اعلیٰ تعلیمی ڈگری رکھنے والے کارکنوں کے لیے مزید 20,000 ویزے مختص ہوتے ہیں۔ یہ ویزے عموماً تین سے چھ سال کی مدت کے لیے منظور کیے جاتے ہیں۔ ٹرمپ کے اعلان سے پہلے کسی غیر ملکی کارکن کے لیے H-1B ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے آجر مختلف عوامل کے مطابق تقریباً 2,000 سے 5,000 ڈالر تک فیس ادا کرتے تھے۔
ٹرمپ نے یہ بھاری نئی فیس نافذ کرتے ہوئے ایک صدارتی اعلامیے میں کہا تھا کہ H-1B پروگرام کو ’’جان بوجھ کر اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے کہ امریکی کارکنوں کی جگہ کم اجرت اور کم مہارت رکھنے والے مزدوروں کو لایا جائے، نہ کہ امریکی کارکنوں کی کمی پوری کی جائے۔‘‘
یہ فیس ان غیر ملکی شہریوں پر لاگو نہیں ہوتی جو پہلے ہی امریکا میں طالب علم ویزے پر موجود ہوں اور بعد میں H-1B ویزا حاصل کریں۔ ایسے افراد عموماً نئے ایچ ون بی ویزا حاصل کرنے والوں کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں۔
فیس کے نفاذ کے بعد بہت کم آجروں نے یہ رقم ادا کی ہے۔ 15 فروری تک امریکی شہریت و امیگریشن سروسز (USCIS) کو صرف 85 ایسی ادائیگیاں موصول ہوئی تھیں، جیسا کہ ادارے کے ایک اہلکار نے مارچ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ ون بی درخواست دہندگان کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں اور ایک نیا ویزا انتخابی نظام تجویز کیا ہے جس میں زیادہ مہارت اور زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ایک لاکھ ڈالر کی اس فیس کے خلاف کم از کم تین مختلف مقدمات دائر کیے گئے تھے، جن میں امریکی چیمبر آف کامرس کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
Frequently Asked Questions
امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز کیلیے نئی مشکل؟
امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز تارکین وطن کے لیے بری خبر ہے کہ انتظامیہ نے 60 دن گریس پیریڈ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ جمعرات کو آن لائن جاری ہونے والے ایک سرکاری نوٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے
Originally reported by ARY News Urdu. Enhanced and optimized for search by TechVeb.
Frequently Asked Questions
امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز کیلیے نئی مشکل؟
Stay in the loop
Get the latest tech news and AI insights delivered to your inbox. No spam, unsubscribe anytime.
TechVeb Team
Your trusted source for the latest in technology, AI innovations, and digital trends. We bring you in-depth analysis, expert reviews, and comprehensive guides.
Learn more about us →More tech-news News
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دیدی
ارنڈیل: پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 177 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ
تیسرا ٹیسٹ میچ: انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے دوسری اننگز میں 2
برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2