
بلوچستان: سرانان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 غیرمقامی مزدور
Key Takeaways
- →بلوچستان کے علاقے سرانان میں پھلوں کی تجارت سے منسلک 5 غیر مقامی مزدوروں کو فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کردیا۔ حکام نے بتایا کہ فت
Key Takeaways
- بلوچستان کے علاقے سرانان میں پھلوں کی تجارت سے منسلک 5 غیر مقامی مزدوروں کو فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کردیا۔ حکام نے بتایا کہ فت
بلوچستان کے علاقے سرانان میں پھلوں کی تجارت سے منسلک 5 غیر مقامی مزدوروں کو فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کردیا۔
حکام نے بتایا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بلوچستان کی ترقی کے خلاف عوام دشمن ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جہاں سرانان میں دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشانہ بننے والے مزدور پھلوں کی تجارت کی غرض سے آئے تھے جنہیں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کا امن و امان تباہ کر کے معاشی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر حملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد اس سے قبل بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے بتایا کہ بلوچ عوام کے حقوق کے نام نہاد علم بردار دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرانان میں 5 مزدوروں کے قتل کی پرزور مذمت کی اور مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانا درندگی کی انتہا ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ میں سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، بے گناہ مزدوروں پر حملہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع روکنے کی سازش ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد سفاک درندے ہیں، بے گناہ مزدوروں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Frequently Asked Questions
بلوچستان: سرانان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 غیرم؟
Originally reported by Express News. Enhanced and optimized for search by TechVeb.
Frequently Asked Questions
بلوچستان: سرانان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 غیرم؟
Stay in the loop
Get the latest tech news and AI insights delivered to your inbox. No spam, unsubscribe anytime.
TechVeb Team
Your trusted source for the latest in technology, AI innovations, and digital trends. We bring you in-depth analysis, expert reviews, and comprehensive guides.
Learn more about us →More tech-news News
14 Infants Killed in Fire at PIMS Hospital Islamabad
A deadly fire at the Pakistan Institute of Medical Sciences (PIMS) gynaecology ward in Islamabad has claimed the lives of 14 newborn infants.
بالی ووڈ کے 3 مشہور اداکاروں کے گرد گھیرا تنگ
ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف نے ایف ڈی اے کے نوٹس کا تاحال جواب نہیں دیا جس کے سبب ان کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ ب
Dual approach
WITH regard to resolving the US-Iran stand-off, two distinct approaches are being pursued simultaneously. The more mature track involves Pakistan and other regi