
کیا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہورہا ہے؟ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کر
Key Takeaways
- →ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس م
Key Takeaways
- ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس م
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارپہلے بھی10 روپے کے نوٹ ختم کرنے کوشش کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے جس بنیاد پریہ فیصلہ کیا جارہا ہے، نئے کرنسی نوٹ جب بنیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم نے تمام کرنسی نوٹ کی تبدیلی کا کہا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ کرنسی2005 سے چھپنا شروع ہوئی، نئے سکیورٹی فیچرزکے ساتھ کرنسی نوٹ لائے جانے ہیں،کابینہ میں دوبارمعاملہ زیربحث آیا ہے، کابینہ نےکمیٹی بنائی تھی جس نے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس کوکنسلٹنٹ رکھا گیا تھا اسی کو ڈیزائن بنانے کا کہا گیا، کنسلٹنٹ کی کمپنی سے ہی نوٹ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کرلیا گیا۔
اس پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹراسٹیٹ بینک نے کہا کہ جس کمپنی کا کنسلٹنٹ ہے وہی کمپنی سب کام کرے گی۔
چیرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ بڈنگ کا عمل نہیں ہوا اور کنسلٹنٹ کےساتھ ہی ڈیزائن کا معاہدہ کیا گیا، اسٹیٹ بینک خودمختار ہے مگر قواعد کی پیروی ضروری ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے تو اعدادوشمار دیں۔
بریفنگ کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نوٹوں کے ڈیزائن کی پسندیدگی کوبھی مدنظر رکھا جارہا ہے جس پر سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ نوٹ جیسا بھی ہو سب کو پسند آتا ہے جبکہ سینیٹر شاہزیب درانی کا کہنا تھا کہ کرنسی میں پسند و ناپسند کوئی نہیں دیکھتا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس وقت نئے کرنسی نوٹوں کا جائزہ لے رہی ہے، کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، تبدیلیوں کے بعد ہی نے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آسکتے ہیں، ایک سال ہوگیا وزرات خزانہ کو کرنسی ڈیزائن بھیجے ہوئے ہیں۔
Frequently Asked Questions
کیا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہورہا ہے؟ ڈپٹی گورنرا؟
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
Originally reported by BOL News Urdu. Enhanced and optimized for search by TechVeb.
Frequently Asked Questions
کیا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہورہا ہے؟ ڈپٹی گورنرا؟
Stay in the loop
Get the latest tech news and AI insights delivered to your inbox. No spam, unsubscribe anytime.
TechVeb Team
Your trusted source for the latest in technology, AI innovations, and digital trends. We bring you in-depth analysis, expert reviews, and comprehensive guides.
Learn more about us →More tech-news News
خنجراب پاس کے ذریعے چین سے درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے سرم
گلگت بلتستان میں خنجراب پاس کے ذریعے پاک-چین تجارت اور پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک بڑھتی
اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے
مصر میں شہری نے اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن کی تو حیران کن طور پر اسے ڈبل پیسے یعنی دو ہزار مل گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کےرہائشیوں نے تکنیکی
’27 ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو
پشاور (25 اگست 2026): معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو یہ تشدد نہیں کر